طریقہ تعاون

۔۔۔ طریقہ تعاون ۔۔۔۔

اس درسگاہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم اسلامیہ کی معیاری تعلیم دی جاتی ہے، اور جدید علوم وفنون کی پہلی جماعت سے میٹرک تک تعلیم کا بھی خصوصی انتظام ہے

20معلم و معلمات دینی تعلیم دے رہے ہیں، تقریباً 250 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، جن میں سے فی الحال تقریباً 100 طلبہ کے طعام و قیام، کتب اور جملہ ضروریات کا انتظام جامعہ دارالعلوم کی طرف سے مفت کیا جاتاہے

اس کے علاوہ شہر و مضافات میں قرآنی تعلیم و اصلاحی بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے عوام الناس مستفید ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ دارالعلوم کی جانب سے شاخوں کے قیام کا سلسلہ بھی جاری ہے فی الحال چک نمبر 19 میں جامعہ کی شاخ زیر  تعمیر ہے اور  وہاں تعلیی سلسلہ جاری ہے  علاوہ ازیں مسجد اقصیٰ میں قرآنی مکتب قائم  کیا جاچکا ہے ،، نئی ضروری تعمیرات کا سلسلہ بھی  الحمدللہ جاری ہے۔۔

جامعہ دارالعلوم کے مختلف تعلیمی، تحقیقی،  اور تبلیغی شعبوں سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد اور عامۃ الناس کا رجوع مسلسل بڑھ رہاہے، جس کے باعث اب تک کی تمام تعمیرات ناکافی ہوگئی ہیں اس لئے جدید تعمیرات کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ جس میں تعاون ایک بڑا پائیدار صدقہ جاریہ ہے۔
ان سب مصارف کا مدار صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اہل خیر حضرات کی مالی امداد پر ہے، اس دورِالحادوفتن میں اسلامی تعلیمات کی حفاظت و اشاعت کی ضرورت کسی مسلمان سے مخفی نہیں۔
جامعہ دارالعلوم دریاخا ن کیلئے امدادی رقوم ذیل کے پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کی جاتی ہے، اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے ایسی مدات کو جامعہ میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتاہے۔

 

دفتر  اہتمام:

0453252396

رابطہ مدیر:

03027973836

دفتر تعلیمات ، دارالافتاء:

03343349696

فیکس:

0453252396

ای میل:

This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 

اکاؤنٹ نمبر ۔۔ حبیب بنک دریاخان

7900426403

برانچ کوڈ۔۔  1326

 

Designed & Developed by TAKWIR Web Designing www.takwir.com